منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:ریاسی میں کالے قانون کے تحت نوجوان گرفتار

       
مناظر: 654 | 27 Aug 2023  

جموں(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پولیس نے ہفتے کے روز ضلع ریاسی میں ایک 25سالہ نوجوان کو کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتارکرکے جیل بھیج دیا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نوجوان کی شناخت مختار احمد کے نام ہوئی ہے جو ضلع کے علاقے چسانہ کا رہائشی ہے ۔ پولیس نے دعویٰ کیاہے کہ نوجوان کے خلاف مختلف پولیس اسٹیشنوں میں کئی مقدمے درج ہیں۔پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ یہ قدم سینئر سپرانٹنڈنٹ آف پولیس امیت گپتا کی ہدایت پر اٹھایا گیا ہے۔ پبلک سیفٹی ایکٹ ایک کالا قانون ہے جس کے تحت کسی بھی شخص کو دو سال تک بغیر کسی الزام یا مقدمے کے نظربند رکھا جاسکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0