منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لیے سی آر پی ایف کو جدید ترین بکتر بند گاڑیاں فراہم

       
مناظر: 235 | 27 Aug 2023  

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں تحریک آزادی کو دبانے کے لئے بھارتی پیراملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کو جدید ترین بکتربند گاڑیاں ( WHAP)Wheeled Armored Amphibious Platform فراہم کی جارہی ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی ذرائع ابلاغ میں شائع ایک رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ یہ ایک جدید ترین گاڑی ہے جو خشکی اور پانی کے ساتھ ساتھ دلدلوں اور جھیلوں میں بھی چل سکتی ہے۔ یہ آٹھ ٹائروں والی گاڑی ہے جسے بھارتی ادارے ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (DRDO) نے تیار کیا ہے۔رپورٹ میں کہاگیاہے کہWHAPایک زبردست مشین ہے جو گولیوں، دھماکوں، بارودی سرنگوں اور راکٹوں کو برداشت کر سکتی ہے۔ اس میں ایک طاقتور 600ہارس انجن اور خودکار ٹرانسمیشن کے ساتھ ساتھ درست نشانہ لگانے والا 7.62ملی میٹر ریموٹ کنٹرول ویپن اسٹیشن (RCWS)ہے۔رپورٹ کے مطابق سی آر پی ایف کو ابتدائی طور پراس قسم کی چھ گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے دو پہلے ہی مقبوضہ جموں وکشمیر پہنچ چکی ہیں اور جنوبی کشمیر میں تعینات ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0