اتوار‬‮   14   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:جموں سے تین افراد کی لاشیں برآمد

       
مناظر: 416 | 28 Aug 2023  

جموں28اگست(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ضلع جموں کے مختلف علاقوں سے تین افراد پراسرار حالات میں مردہ پائے گئے۔
ضلع میں پرگوال کے علاقے حمیر پور کونا سے ایک نامعلوم مرد کی مسخ شدہ لاش برآمد ہوئی جس کی عمر 50سال کے قریب ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک اور شخص کی لاش جس کی شناخت35سالہ کمل کمار کے طور پر ہوئی ہے، ضلع کے علاقے سجاد پور سے برآمد ہوئی ہے۔دریں اثناء ضلع جموں کے علاقے چھنی ہمت میں ایک 35سالہ شخص امیت گپتا اپنی رہائش گاہ پرپھانسی پرلٹکا ہوا پایا گیا۔