منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

ہندو ٹیچر کے حکم پر تشدد کا نشانہ بننے والے مسلم طالبعلم کی شناخت ظاہر کرنے پر صحافی محمد زبیر کیخلاف مقدمہ درج

       
مناظر: 833 | 29 Aug 2023  

 

لکھنو (نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست اترپردیش کے ضلع مظفر نگر میں پیر کو پولیس نے ہندو ٹیچرکے حکم پرایک مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کے واقعے کے متاثرہ طالب علم کی شناخت ظاہر کرنے پر آلٹ نیوز کے شریک بانی محمد زبیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق 24اگست کو مظفر نگر کے نیہا پبلک اسکول میں ہندو ٹیچرترپتا تیاگی نے اسلام کے خلاف شدید زہر افشانی کرتے ہوئے دوسری جماعت کے ہندو طلباء ایک مسلم طالب علم کو تھپڑ رمارنے کا حکم دیدیاتھا۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی اور بعدازاں ہندو ٹیچر نے اپنے اس اقدام پر شرمندہ ہونے سے انکار کردیاتھا۔محمد زبیر کے خلا ف وشنودت نامی ایک شہری کی جانب سے دائر شکایت پر جوینائل جسٹس ایکٹ کی دفعہ 74 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے،جس کے تحت جرم کے شکار یا گواہ کی شناخت ظاہر کرناجرم ہے۔اس واقعے کی ویڈیو سب سے پہلے ویڈیو محمد زبیر نے ہی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی ۔بعدازاں بچے کی شناخت ظاہر کرنے پر مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔ مقدمے میں انہیں متاثرہ نابالغ بچے کی شناخت ظاہر کرنے پر نامزد کیاگیا ہے ۔زبیر کے خلاف درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ صحافی نے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے لڑکے کی شناخت ظاہر کی تھی۔
ادھر متاثرہ مسلم طالب علم کو اس واقعے کے بعد شدید صدمے کا شکار ہونے پر گزشتہ روز میڈیکل چیک اپ کیلئے میرٹھ لے جایاگیاتھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0