اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عراق کے شہر ناصریہ میں ایرانی زائرین کی بس ٹرک سے ٹکرانے کے حادثے میں 9 ایرانی زائرین جاں بحق ہوگئے۔ عراقی حکام کے مطابق ایرانی زائرین بس حادثے میں 9 زائرین جاں بحق اور 31 زائرین زخمی ہوئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، زخمیوں میں سے 5 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق پیر کے روز ایرانی زائرین کی بس عراق کے شہر کربلا جا رہی تھی۔