اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ۔
نجی ٹی وی ” جیو نیوز” کے مطابق ریلیف کمشنر نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت میں مری میں برفباری کی پیشگی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہوا جس میں کمنشر ریلیف نے کہا کہ مری میں 8 ہزار سے زائد گاڑیوں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے جبکہ سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مری کی تمام روڈز کی نگرانی کی جائے گی ۔
اجلاس میں ڈی جی پی ڈی ایم اے فیصل فرید ، سیکرٹری ریونیو ، ڈپٹی کمشنر مری ، ریسکیو 1122 کے حکام سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔کمشر ریلیف نے حکم دیا کہ برفباری کے دوران سڑکوں پر کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو ، چین مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے ، برفباری سے پیش آنے والی مشکلات سے نمٹنے کیلئے موک ایکسرسائز کی جائیں ، تمام ادارے آپسی روابط کو یقینی بنائیں تاکہ سیاحوں کو کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔
اجلاس میں کہا گیا کہ برفباری کے سیزن کے دوران ضلع مری میں تعینات افسروں کی ٹرانسفر اور پوسٹنگ نہ کی جائے ، سیاح بھی موسمی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے سفر کریں ۔