اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

روسی صدر پیوٹن کا بھارت میں ہونے والے جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت سے انکار

       
مناظر: 395 | 29 Aug 2023  

 

ممبئی (نیوز ڈیسک ) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھارت میں ہونے والے جی 20 ممالک کے سربراہی اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی۔ روسی صدارتی محل کریملن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرپیوٹن جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کیلئے بھارت نہیں جائیں گے۔ کریملن کے مطابق جی 20 اجلاس میں روس کی نمائندگی وزیر خارجہ سرگئی لارووف کریں گے۔ قبل ازیں آک روسی صدرپیوٹن اور بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ بھی ہوا جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ کریملن کے مطابق پیوٹن اور مودی نے تجارت، توانائی اور خلائی شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ، دونوں رہنماؤں نے برکس کی توسیع اور جی 20 اجلاس پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ خیال رہے کہ بھارت میں جی20ممالک کا سربراہی اجلاس اگلے ماہ نئی دلی میں ہو رہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0