اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) چین نے سرکاری سطح پر ملک کا 2023 کیلئے معیاری نقشہ جاری کیا گیا جس پر بھارت نے احتجاج کرتے ہوئے اعتراض کردیا۔ بھارتی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری نقشے میں اروناچل پردیش کو چین کا حصہ دکھایا گیا ہے جس پر بھارت نے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا ہے۔ بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق چین کے دعوے کے خلاف سفارتی چینلز سے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چین کی جانب سے جاری کیے گئے سرکاری نقشے میں اروناچل پردیش کو تبت کا حصہ دکھایا گیا ہے۔
چین کے نئے سرکاری نقشے پر بھارت آگ بگولا ، شدید احتجاج مگر کیوں ؟
مناظر: 541 | 30 Aug 2023