منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

کشمیری عوام بھارتی حکومت کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آچکے ہیں،رمن بھلا

       
مناظر: 827 | 30 Aug 2023  

 

جموں 30اگست (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کانگریس پارٹی کے ورکنگ صدر رمن بھلا نے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کے جھوٹے وعدوں سے تنگ آ چکے ہیں۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق رمن بھلا جموں میں کانگریس کے زیر اہتمام بی جے پی کی عوام اور غریب دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرنے کے لیے منعقدہ ایک احتجاجی مظاہرے سے خطاب کررہے تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کا اہتمام مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنےکے لیےکیا گیا تھا، جس میں ٹول پلازہ، سمارٹ میٹرز کی تنصیب، اور پراپرٹی ٹیکس کا نفاذ شامل ہے، جس کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے ۔رمن بھلا نے بی جے پی حکومت کو اس کی عوام دشمن پالیسیوں پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ان کی وجہ سے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے جموں خطے کے عوام کے بڑے پیمانے پر احتجاج کے باوجود سرور ٹول پلازہ ختم نہ کرنے کے بھارتی حکومت کے فیصلے کی بھی مذمت کی ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0