کابل (نیوز ڈیسک)افغان ائیر فورس اور ائیر ڈیفنس کی جنرل کمانڈ کے سپیشل آپریشنز گروپ کی تکنیکی اور پیشہ ورانہ ٹیم نے مسلسل کوششوں کے بعد ایک ایم۔آئی۔17 روسی ہیلی کاپٹر جو کہ سابقہ انتظامیہ کی غفلت کی وجہ سے ناکارہ ہوگیا تھا، تین ماہ کی تکنیکی اور ( NDI) معائنے کے بعد مرمت مکمل کرکے پرواز کے قابل بنادیا، جس نے کامیابی کے ساتھ پرواز مکمل کی۔
یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی بڑی تعداد میں ہیلی کاپٹرز اور ہوائی جہازوں کی مرمت کرکے وطن کی خدمت کے لیے تیار کیا جاچکا ہے۔
افغان ایئر فورس جنرل کمانڈ کی ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے روسیMI-17 ہیلی کاپٹر کی مرمت، پرواز کے قابل
مناظر: 699 | 1 Sep 2023