جمعرات‬‮   28   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

محمد یاسین ملک کی زندگی بچانے کیلئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلیمان سے مداخلت کی اپیل

       
مناظر: 851 | 1 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )واشنگٹن جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے مرکزی رہنماء راجہ مظفر نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری حریت رہنماء اور پارٹی کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی زندگی بچانے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کرنے کی اپیل کی ہے ۔
امریکہ میں مقیم راجہ مظفر نے ایک خط میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے کہاہے کہ آپ بھارتی وزیر اعظم کی خصوصی دعوت پر آئندہ ماہ نئی دلی جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ اس موقع کی مناسبت سے کشمیری عوام آپ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ جیل میں عمر قید کی سزا کاٹنے والے ممتاز کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی زندگی بچانے کیلئے اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں۔ واشنگٹن میں سعودی سفارتخانہ کے ذریعہ شہزادہ محمد بن سلمان کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک نے تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کیلئے بھارت اور پاکستان کے سابق وزراے اعظم سے ملاقاتوں کے علاوہ امریکہ کے دورے کے دوران امریکی حکام اور اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹریٹ میں سعودی حکام سے بھی ملاقاتیں کیں۔ مودی حکومت نے اگست 2019میں دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی سے قبل یاسین ملک کو گرفتار کر لیاتھا اور ان کے خلاف سیاسی انتقام اور بدنیتی پر مقدمات جھوٹے مقدمات قائم کئے گئے اور ایسے ہی ایک مقدمہ میں یاسین ملک کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ خط میں مزید کہاگیا ہے کہ مودی حکومت نے عدالت سے یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کوسزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل کی ہے۔خط میں مزیدکہاگیا ہے کہ بھارت میں مودی کے دور حکومت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت کی لہر کی وجہ سے یاسین ملک کو انصاف ملنے کی کوئی توقع نہیں۔ کشمیری رہنما کی زندگی کو خطرہ لاحق ہے ۔جس کی وجہ سے کشمیری عوام میں شدید تشویش پائی جاتی ہے ۔ 1963میں ریاض میں سعودی فرمان روا شاہ فیصل مرحوم کی کشمیری رہنما شیخ عبداللہ مرحوم کی ملاقات کا حوالہ دیتے ہوئے راجہ مظفر نے اپنے خط میں یاد دلایا کہ شیخ عبداللہ کو انڈیا واپسی پر گرفتار کر لیا گیا تھا ۔ راجہ مظفر نے اپنے خط میں مزید یاد دلایا ہے کہ اس وقت بھی شیخ عبداللہ کی رہائی اور پھر 1964میں پاکستان کے ساتھ بات چیت کیلئے بھیجنے کے بھارتی حکومت کے فیصلہ میں سعودی حکومت کی پس پردہ کوششیں شامل تھیں ۔راجہ مظفر نے خط میں سعودی ولی عہد سے انسانی بنیادوں پر یاسین ملک کی زندگی بچانے کیلئے مداخلت کی اپیل کرتے ہوے کہا کہ کشمیری عوام جو سعودی عرب سے بے حد پیار کرتے ہیں امید کرتے ہیں کہ آپ کشمیریوں کے محبوب لیڈر کی رہا ئی میں کردار ادا کریں گے ۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0