سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی قابض انتظامیہ نے قائد تحریک سید علی گیلانی کوانکی شہادت کی دوسری برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے کشمیریوںکو مزار شہداء حیدر پور ہ سرینگر جانے سے روکنے کیلئے سرینگر میں سخت پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے سیدعلی گیلانی کے یوم شہادت کے موقع پر کشمیریوں سے کل حیدر پورہ سرینگرمیں مزار شہداء کی طرف ایک بڑے عوامی مارچ کی کال دی تھی ۔سرینگر شہر میں بھارتی پیرا ملٹری سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے بنکر قائم کئے گئے ہیں جبکہ حیدر پورہ میں مزار شہداء کو خار دار تاریں لگا کر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو کل فاتحہ خوانی کیلئے وہاں جانے سے روکا جا سکے۔
کل جماعتی حریت کانفرنس نے کل مزار شہداء حیدر پورہ کی طرف بڑے عوامی مارچ کی کال دی ہے جبکہ دیگر آزادی پسند تنظیموں نے اس کی حمایت کی ہے۔