\
اتوار‬‮   1   فروری‬‮   2026
 
 

پی ٹی آئی ٹوٹ پھوٹ کا شکار! عون عباس بپی کا پارٹی سے علیحدگی کا اعلان

       
مناظر: 574 | 2 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب کے صدر اور سینیٹر عون عباس بپی نے پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ سینیٹرعون عباس بپی نے ویڈیو بیان میں پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتا ہوں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان کی تاریخ میں سیاہ دھبہ ہے، یہ قوم اور پاک فوج لازم و ملزوم ہیں۔ عون عباس نے کہا کہ تحریک انصاف جنوبی پنجاب کی صدارت سے مستعفی ہوتا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ تھوڑے عرصے کیلئے سیاست سے بھی دستبردار ہونے کا بھی اعلان کرتا ہوں۔