جمعہ‬‮   20   ستمبر‬‮   2024
 
 

سرینگر:آتشزدگی میں 6مکان جل کر خاکستر

       
مناظر: 554 | 27 Dec 2022  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر کے علاقے ڈل گیٹ میں آگ لگنے سے کم از کم 6رہائشی مکان جل کر خاکستر ہو گئے ہیں۔
فائر بریگیڈ کے اہلکاروں نے میڈیا کو بتایاہے کہ آگ صبح ساڑھے5بجے کے قریب ڈل جھیل کے کنارے پرواقع کنراچے کے علاقے میں ایک مکان میں لگی ،جس نے بعدا زاں قریبی عمارتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔آگ سے چار مکانوںمکو شدید نقصان پہنچا اور دو دیگر کو جزوی نقصان پہنچا۔آگ بجھانے کے لیے فائربریگیڈ کے عملے کو طلب بلایاگیاجنہوں نے آگ پر قابو پایا۔انہوں نے کہا کہ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اورآتشزدگی کے واقعے میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔5اگست 2019کو مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ علاقے میں پراسرار طورپر آتشزدگی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0