سری نگر (نیوز ڈیسک )کشمیری صحافیوں سے متعلق برطانوی نشریاتی ادارے کے مضمون نے کشمیری صحافیوں پر ہونے والے مودی سرکار کے مظالم کو ایک بار پھر بے نقاب کردیا، مقبوضہ کشمیر میں صحافیوں کے خلاف بھارت کے کریک ڈاؤن پر برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بھارتی حکومت پریس کو ڈرانے ،خاموش کرنے کی مذموم اور منظم مہم چلارہی ہے، بھارتی حکومت کے خلاف الزامات کی تحقیقات میں سال سے زیادہ لگا انہیں کشمیری صحافیوں سے چھپ کرملنا پرا،انتقامی کارروائیوں کے خوف سے صحافیوں نے اپنے نام چھپانے کیلئے کہا،صحافیوں نے حکومتی اقدامات کو اپنے لیے انتباہ قرار دیدیا۔
دوسری جانب بھارتی حکومت کے خلاف الزامات پر مقامی انتظامیہ ، پولیس نے جواب نہیں دیا،بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی پولیس نے برطانوی نشریاتی ادارے کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دیدی،تحقیقاتی ایجنسی ایس آئی اے برطانوی نشریاتی قادارے کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی، بھارتی پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی حقائق کی غلط رپورٹنگ پر قانونی کارروائی کا حق رکھتی ہے۔