اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت میں پولیس سٹیشن میں بند خاتون پر پولیس افسر کے بہیمانہ تشدد کی ویڈیو وائرل

       
مناظر: 863 | 27 Dec 2022  

 

کانپور(نیوز ڈیسک )بھارتی ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میںپولیس کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میںایک پولیس افسر لاک اپ میں بند ایک خاتون پر بہیمانہ تشدد کرتا نظر آرہا ہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سماج وادی پارٹی کے ٹویٹر اکائونٹ پر شیئر کی گئی اس ویڈیو سے لوگوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ویڈیو میںخاتون کو مدد کے لیے بھیک مانگتے ہوئے اور درد سے چیختے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔پولیس افسرجو کانپور کے علاقے کاکوان میں ایک سب انسپکٹر ہے، خاتون کوبے رحمی سے مارتا دکھائی دے رہا ہے۔سماج وادی پارٹی نے اس واقعے کی مذمت کرتے ہوئے پولیس افسر کی حرکتوں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ایک ٹویٹ میں اس نے واقعے کی تحقیقات اور پولیس اہلکار کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔پولیس نے بھی ایک ٹویٹ میں کہاکہ کاکوان علاقے میں ایس آئی کی طرف سے ایک خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے واقعے پر پولیس کمشنر نے فوری طور پر ڈی سی پی ویسٹ، ایڈیشنل ڈی سی پی ویسٹ اور ایڈیشنل ڈی سی پی سائوتھ کو تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجا تاکہ حقائق کو سامنے لایا جاسکے۔ٹویٹ میں کہاگیا ہے کہ پولیس کی جانب سے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ اس طرح کا واقعہ دوبارہ نہ ہو۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0