بدھ‬‮   27   اگست‬‮   2025
 
 

بھارت:کرناٹک میں ہندو ٹیچر نے مسلمان طلباء کو پاکستان جانے کیلئے کہہ دیا

       
مناظر: 493 | 4 Sep 2023  

 

بنگلورو(نیوز ڈیسک ) بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک سرکاری اسکول کی ٹیچر نے مسلمان طلبا کو پاکستان جانے کے لئے کہا ہے۔ ریاست کے ضلع شیموگا کے ایک سرکاری اسکول میں آر ایس ایس اوربی جے پی سے وابستہ خاتون ٹیچر منجولا دیوی نے جو کنڑ پڑھاتی ہیں، مسلمان طالب علموں کو پاکستان جانے کے لئے کہا۔ واقعہ سامنے آنے کے بعد ٹیچر کا تبادلہ کیا گیا۔ مسلمان طلباء نے مذکورہ ٹیچر کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرائی تھی۔
دریں اثناء اسی طرح کے ایک اور واقعے میں دہلی کے ایک سرکاری اسکول کے چار طلباء نے بتایا کہ سروودیا بال ودیالیہ میں ان کی ٹیچر ہیما گلاٹی نے انہیں کہاکہ تقسیم برصغیر کے وقت ان کے خاندان پاکستان کیوں نہیں گئے؟۔ دہلی پولیس نے واقعہ سامنے آنے کے بعدہیما گلاٹی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0