\
اتوار‬‮   1   فروری‬‮   2026
 
 

پاک بھارت جنگ: ستمبر 1965 کے فضائی معرکے پر دستاویزی فلم جاری

       
مناظر: 965 | 4 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاک فضائیہ کے شعبہ تعلقات عامہ نے ستمبر 1965کی جنگ کے دوران فضائی معرکے پر مختصر دستاویزی فلم جاری کر دی۔ پاک فضائیہ کی جانب سے یہ ویڈیو مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کی گئی جس کا دورانیہ 4 منٹ 17 سیکنڈز ہے۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق دستاویزی فلم قوم کےبہادر سپوتوں کی جرات و شجاعت کو اجاگر کرنے لیے جاری کی گئی ہے۔ ترجمان کا بتانا ہے کہ دستاویزی فلم 2 ستمبر 1965 کےدن لڑے جانے والے فضائی معرکےکے احوال پر مبنی ہے۔