\
اتوار‬‮   1   فروری‬‮   2026
 
 

خیبر میں جوانوں کا کمانڈو ایکشن ، تین دہشت گرد ہلاک

       
مناظر: 719 | 4 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے ضلع خیبر میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلہ میں 3 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق تھانہ حدود علی مسجد، علاقہ شاہ گئی میں سی ٹی ڈی اہلکاروں اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 3 دہشتگرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشتگردوں کی لاشوں کو جمرود اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سی ٹی ڈی کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگردوں میں سے 2 کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے جبکہ ایک کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔