بدھ‬‮   27   اگست‬‮   2025
 
 

جماعت اسلامی ہند کا تعلیمی اداروں میں اسلامو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر اظہار تشویش

       
مناظر: 954 | 4 Sep 2023  

 

نئی دلی(نیو زڈیسک )  جماعت اسلامی ہند نے بھارتی تعلیمی اداروںمیںاسلامیو فوبیا کے بڑھتے ہوئے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کی ہے۔ جماعت اسلامی کی طرف سے نئی دلی میں جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ ملک میں پھیلی ہوئی نفرت کا ماحول سکولوں اور کالجوں میں داخل ہو چکا ہے جبکہ اقتدار کے اعلیٰ عہدوں پر فائز لوگ اس پر خاموشی کی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں جس سے ملک کے سماجی تانے بانے پر منفی اثرات مرتب ہورہے ہیں اور مذہب کے نام پر عدم تحمل اور پولر ائزیشن جنم لے رہی ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ جماعت اسلامی اس بات کی خواہاں ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں ، سکولوں اور کالجوں کے کیمپس میں تیزی سے پھیلنے والے اسلامو فوبیا کو ایک سماجی برائی مان کر اسکے خاتمے کے لیے مناسب قوانین تیار کرے۔بھارتی شہر حیدر آباد سے شائع ہونے والے اردو اخبار ”سیاست“ نے ہیومن رائٹس واچ کی ایک رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ مسلم ، دلت اور قبائل سے تعلق رکھنے والے طلباءشدید قسم کے امتیازی سلوک کا نشانہ بنتے ہیں جس کی مثال اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع کے ایک سکول میں دیکھنے کی ملی جہاں ہندو ٹیچر نے ایک مسلم بچے کو ہم جماعت ہندو طلباءسے تھپڑ مروائے ۔اخبار نے لکھا کہ پہلے اسلامو فوبیاکا یہ زہر شمالی بھارت تک محدود تھا مگر اب آہستہ آہستہ جنوبی بھارت میں بھی پھیل رہا ہے ، ایسی خبریں سامنے آرہی ہیں کہ جن ریاستوں میں حجاب پر پابندی نہیں ہے وہاں بھی مسلم طالبات کو امتحانات کے دوران حجاب پہننے سے روکا جا رہا ہے۔ حال ہی میں تامل ناڈو میں ایک ستائیس سالہ مسلم لڑکی کو امتحان میں بیٹھنے سے قبل حجاب اتارنے کو کہا گیا۔ اسی طرح کرناٹک کے ایک سکول ٹیچر کی فرقہ پرستی ، مسلم طلباءسے ناشائستہ سلوک اور انہیں پاکستان جانے کیلئے کہنا انتہائی باعث تشویش ہے

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0