منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنا چاہتی ہے :ڈاکٹر غلام نبی میر

       
مناظر: 872 | 4 Sep 2023  

 

شکاگو(نیوز ڈیسک ) ورلڈ کشمیر اویئرنیس فورم کے صدر ڈاکٹر غلام نبی میر نے کہا ہے کہ نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت جموں وکشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ڈاکٹر غلام نبی میر نے شکاگو میں اسلامک سوسائٹی آف نارتھ امریکہ(ISNA)کے 60ویں سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگست 2019میں مودی حکومت نے کشمیر کی نیم خود مختار حیثیت کو ختم کر دیا اور علاقے میں میڈیا اور انٹرنیٹ بلیک آئوٹ نافذ کر دیا۔ اس کے علاوہ علاقے میں بڑے پیمانے پر اضافی فوج تعینات کی گئی اور وادی میں کرفیو لگا کر اسے عملی طور پر پوری دنیا سے منقطع کردیاگیا۔ علاقے میں اسکول اور کالج بند کر دیے گئے، سیاحوں کو وہاں سے نکل جانے کا حکم دیا گیا، ٹیلی فون اور انٹرنیٹ سروسز معطل کر دی گئیں اور ہزاروں نوجوانوں اور مزاحمتی رہنمائوں اور کارکنوں کو گرفتارکیا گیا۔اس کے بعد بی جے پی حکومت نے علاقے میںغیر کشمیریوں کو زمین خریدنے کی اجازت دی تاکہ مسلم اکثریتی خطے میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میںنسل کشی جاری ہے اورنئے ڈومیسائل قانون کے تحت 42لاکھ بھارتی ہندوئوں کو ڈومیسائل سرٹیفکیٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کی آبادی کو کم کرنے کے لیے علاقے میں بھارتی ہندوئوں کو آباد کیا جارہا ہے۔ ورلڈ کشمیر اویئرنس فورم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر غلام نبی فائی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر فائی نے کہا کہ کشمیر، فلسطین اور روہنگیا نسل کشی تین اہم بین الاقوامی مسائل ہیں۔ ہمیں فلسطینیوں اور کشمیریوں کو یہ بتانے کی ضرورت نہیں کہ وہ کیا چاہتے ہیں۔ انہیں کسی بیرونی دبائو یا مجبوری کے بغیراپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کاپوراموقع فراہم کیاجانا چاہیے۔ یہ حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 43، 46اور 48کے تحت فلسطینیوں کو دیا گیا تھا جو اپریل 1948میں منظور کی گئی تھیں اوراسی طرح کشمیریوں کو یہ حق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد نمبر 47کے تحت دیا گیاہے جو 21اپریل 1948کو منظور کی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ فلسطینی اور کشمیر ی عوام کے حق خودارادیت سے انکار عالمی امن وسلامتی کے لیے واضح خطرہ ہے۔دیگر مقررین میں ڈاکٹر میکو پیلڈ اور ڈاکٹر محمد کریم شامل تھے۔ ڈاکٹر میکو پیلڈ ایک مصنف اور انسانی حقوق کے کارکن ہیںجو یروشلم میں پیدا ہوئے اور پرورش پائی۔ بہت سے لوگوں کے نزدیک وہ فلسطین میں انصاف کا مطالبہ کرنے والی سب سے توانا آوازوں میں سے ایک ہے۔ ڈاکٹر کریم یونیورسٹی آف میساچوسٹس ڈارٹ مائوتھ میں الیکٹریکل اور کمپیوٹر انجینئرنگ کے پروفیسر ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0