منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

سید علی گیلانی کا یومِ شہادت منانے پر پاکستان کے شکرگزار ہیں: جی اے گلزار

       
مناظر: 839 | 4 Sep 2023  

 

سرینگر04 ستمبر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے کہا ہے کہ کشمیریوں نے جس طرح سید علی گیلانی کا دوسرا یوم شہادت منایا اور تحریک آزادی کے قائدکو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا اس سے ثابت ہوا ہے کہ وہ کشمیریوں اور پاکستانی عوام کے دل ودماغ میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ یہ اس محبت کا بھی اظہار ہے جو وہ عظیم لیڈرکے خلوص، ثابت قدمی اور بہادری کی وجہ سے ان سے کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ عظیم لیڈر کا مشن ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔انہوں نے قائد تحریک کے دوسرے یوم شہادت کو پختہ عزم اورجوش وجذبے کے ساتھ منانے پر پوری دنیا میں مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سید علی گیلانی تحریک آزادی کا مرکزی کردار ہیںجنہوں نے کشمیر کاز کو جموں وکشمیر کے طول وعرض میں اجاگر کیا۔انہوں نے قائد تحریک کی خدمات کو اجاگر کرنے اور بھارتی منافقت کو بے نقاب کرنے کے لیے بڑے پیمانے پر پروگرامز ترتیب دینے پر مقبوضہ جموں وکشمیر،آزادجموں و کشمیر، پاکستان اور بیرون ملک مقیم کشمیریوں اور پاکستانیوں کو سلام پیش کیا۔جی اے گلزار نے سید علی گیلانی کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرنے پر پاکستانی قیادت بالخصوص صدر، وزیراعظم اور آرمی چیف کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے تحریک آزادی کشمیر کی حمایت کا اعادہ کرنے پر بھی پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کی حمایت کشمیری عوام کے لیے ہمیشہ حوصلہ افزائی کا باعث رہی ہے اور اس سے حق خود ارادیت کی جدوجہد کو نئی تحریک ملے گی۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کشمیریوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑے گا اور کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے پاکستان میں بڑھتے ہوئے دہشت گرد حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور ملک کے استحکام اور ترقی کے لیے دعا کی۔جی اے گلزار نے سید علی گیلانی اور دیگر شہدا ء کے مشن کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو کشمیریوں سے غداری کرنے اور ہمارے ہیروز کا خون رائیگاںکرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0