منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مظالم کا سلسلہ جاری ، بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیا

       
مناظر: 550 | 4 Sep 2023  

 

سرینگر04 ستمبر (نیوز ڈیسک )غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے ضلع بارہمولہ میں دو نوجوانوں کو گرفتار کر لیاہے۔
بھارتی فوج کی 52راشٹریہ رائفلز اور پولیس کے سپیشل آپریشن گروپ نے ضلع کے علاقے شرکواڑہ میں بس اسٹاپ پر کارروائی کرتے ہوئے توصیف رمضان اور معین امین نامی دونوجوانوں کو گرفتار کیا۔فوجیوں نے نوجوانوں کی گرفتاری کا جواز پیش کرنے کے لئے انہیںمجاہدین کے معاونین قرار دیاہے۔
دریں اثناء بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے نثار احمد اور مشتاق حسین نامی دو افراد کو باضابطہ طورپر گرفتار کیا ہے جو اس وقت ایک اورجھوٹے کیس میں کوٹ بھلوال جیل جموں میں نظر بند ہیں۔این آئی اے کے بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں پیش کیا گیا اور 12دن کے لئے این آئی اے کی تحویل میںدیا گیاہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0