منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

حریت کانفرنس کی طرف سے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر 1965کی جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت

       
مناظر: 467 | 5 Sep 2023  

 

سرینگر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین غلام احمد گلزار نے پاکستان کو یوم دفاع کے موقع پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے 1965کی جنگ کے ان ہیروز کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے مادر وطن کے دفاع کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا ۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق غلام احمد گلزار نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ6ستمبر یوم دفاع پاکستان بہادری اورشجاعت کی داستان ہے۔اس یادگار دن کے موقع پر پاکستانی قوم دشمن جس نے اپنے مذموم عزائم کے حصول کیلئے رات کی تاریکی کا انتخاب کیاتھا، کی کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک مضبوط اور خوشحال پاکستان نہ صرف خطے میں قیام امن کیلئے ضروری ہے بلکہ کشمیری عوام کی جائز تحریک آزادی کی کامیابی کی ضمانت بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ دیرینہ تنازعہ کشمیر خطے میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک مسئلہ کشمیر کواقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل نہیں کیاجاتا جنوبی ایشیاء میں پائیدار امن قائم نہیں ہو سکتا ۔غلام گلزار نے کہا کہ بھارت کے ہندو بالادستی کے توسیع پسندانہ عزائم عالمی امن اور جنوبی ایشیا کے خطے کے امن کیلئے حقیقی خطرہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کے نشے میں چور بھارتی حکمرانوں کے گھمنڈ نے نہ صرف علاقائی امن کو خطرے میں ڈال دیا ہے بلکہ خطے میں ہتھیاروں کی دوڑ بھی شروع کر دی ہے۔ بھارتی حکمرانوں کا جنگی جنون اس کے ہمسایہ ممالک خصوصا پاکستان کیلئے شدید خطرہ ہے۔غلام احمد گلزار نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ حل طلب تنازعہ کشمیر ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی حمایت کی ہے اوروہ کشمیریوں کا حقیقی سفیر ہے جو ہر عالمی اور علاقائی فورم پر کشمیر کاز کو اجاگر کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ بھارت نے پاکستان کو کشمیر کاز کی حمایت کرنے اس پر کئی جنگیں مسلط کیں اور وہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے وہاں دہشت گردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سازشوں کے باوجود پاکستان کشمیریوں کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے۔حریت کانفرنس کے وائس چیئرمین نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی واحد امید ہے اورانہوں نے بھرپور حمایت پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو مزید تیز کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ کررکھا ہے اورکشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے کیلئے اس نے مقبوضہ علاقے میں 10لاکھ سے زائدقابض فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ تاہم انہوںنے کہاکہ بھارت کبھی بھی کشمیریوں کے جذبہ حریت کو کمزور کرنے میں کامیاب نہیں ہو گا۔انہوں نے کہا کہ حریت کانفرنس اس بات پر یقین رکھتی ہے کہ بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے ذریعے تنازع کشمیر کو حل کر کے خطے میں امن کیا جا سکتا ہے جو کہ جنوبی ایشیا کے عوام کیلئے بہت ضروری ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ پر بھی زور دیا کہ وہ کشمیرسے متعلق اپنی قراردادوں پر عمل درآمد کے ذریعے اپنی کھوئی ہوئی بحال کرے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0