اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں ایک پاکستانی ٹرک ڈرائیور نے سعودی عوام اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ٹرک پر ولی عہد کی تصویر لگائی ہے.
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے اس ٹرک کی تصویر اور ویڈیو پوسٹ کی ہے۔
گاڑیوں اور عوامی سڑکوں پر تصاویر اور بینرز لگانا ایک ایسا کلچر ہے جو پاکستانی عوام کے جذبات، بعض سماجی، سیاسی اور دیگر اہم واقعات کا اظہار کرتا ہے۔