اتوار‬‮   5   جنوری‬‮   2025
 
 

6ستمبر جوانمردی، بہادری، جرات اورہمت کے دن کے طورپریادرکھاجاتاہے: وزیر اعظم

       
مناظر: 683 | 6 Sep 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )یوم دفاع وشہدا ء کے موقع پراپنے پیغام میں نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہاہے کہ چھ ستمبر جوانمردی، بہادری، جرات اورہمت کے دن کے طورپریادرکھاجاتاہے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے کہاکہ یہ دن ہم سے تقاضاکرتاہے کہ حب الوطنی اورپاکستان کی خدمت کے جذبے کااعادہ کریں اورارض پاک کے ان جانبازسپوتوں کوخراج عقیدت پیش کریں جنہوں نے وطن کی سلامتی یقینی بناتے ہوئے شہادت کارتبہ حاصل کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ملک کادفاع محض چھ ستمبرتک محدودنہیں بلکہ پوری زندگی پرمحیط ہے اور اس میں زمینی اورنظریاتی سرحدوں سمیت تمام پہلوشامل ہیں جنہیں محفوظ بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ آج جب پاکستان کو انتہاپسندی ،دہشتگردی اور بیرونی جارحیت کی شکل میں سیکیورٹی کے متعدد چیلنجزکاسامناہے،پوری قوم پاکستان کی سالمیت اور خوشحالی کے خلاف مذموم عزائم ناکام بنانے کے لئے پاکستان کی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0