منگل‬‮   19   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بی جے پی مقبوضہ کشمیرمیں تیزی سے غیر مقبول ہورہی ہے،فاروق عبداللہ

       
مناظر: 318 | 7 Sep 2023  

 

سرینگر07 ستمبر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدرڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی جموں کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی تیزی سے مزیدغیر مقبول ہو رہی ہے ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق فاروق عبداللہ نے سرینگر میں پارٹی کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے جموں خطہ کے لوگوں سے بہت سے وعدے کیے تھے لیکن ان میں سے کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیاگیا ۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی نے کشمیریوں کو دھوکہ دیاہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ علاقے کی خستہ حال سڑکوں، بجلی کی لوڈ شیڈنگ ، پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی اور سکولوں میں تدریسی عملے کی شدید کمی کی وجہ سے کشمیریوں کو شدید مشکلات کاسامنا ہے ۔ڈاکٹر فاروق نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی منفرد ثقافت اور تاریخ کو کمزور کرنے کی بہت سی کوششیں کی گئی ہیں اور نیشنل کانفرنس فرقہ پرست پارٹیوں کے کٹھ پتلیوں کو کبھی بھی اپنے قلیل مدتی، انتخابی اور سیاسی مفاد کے لیے لوگوں کو تقسیم کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0