پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر :اودھمپور سے پاکستانی جھنڈا برآمد، بھارتی فورسز میں کھلبلی مچ گئی

       
مناظر: 292 | 7 Sep 2023  

 

جموں07 ستمبر (نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھم پور سے ایک پاکستانی جھنڈا ملا ہے جو متعدد غباروں کے ساتھ منسلک تھا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق بھارتی پولیس نے میڈیا کو بتایاہے کہ پاکستانی جھنڈا رام نگر تحصیل کے گائوں سنیتر میں ایک درخت سے لٹکا ہوا پایا گیاہے۔پاکستانی جھنڈا پوسٹروں ، سبز اور لال رنگ کے غباروں کے ساتھ منسلک ہے ۔ادھم پور کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ونود کمار نے کہاہے کہ ہو سکتا ہے کہ پاکستانی جھنڈاغباروں کے ساتھ اڑ کر کنٹرول لائن کے پار آگیا ہو ۔