اتوار‬‮   22   ستمبر‬‮   2024
 
 

گروپ 20ملکوں سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے کردا ر ادا کرنے کی اپیل

       
مناظر: 618 | 8 Sep 2023  

 

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) انسانی حقوق کی کئی عالمی تنظیموں نے گروپ 20ملکوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے کردارادا کریں۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل، ایشین فیڈریشن اگینسٹ انوولنٹری ڈسپیئرنس، ایشین فورم فار ہیومن رائٹس اینڈ ڈویلپمنٹ، : ورلڈ الائنس فار سٹیزن پارٹیسیپشن، فرنٹ لائن ڈیفنڈرز اور کشمیر لا اینڈ جسٹس پروجیکٹ نے ایک کھلے خط میں نئی دلی میں سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے گروپ 20 ملکوں سے کہا ہے کہ وہ مقبوضہ علاقے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کرانے اور انسانی حقوق کے محافظوں اور سیاسی قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کریں۔
خط میں 2019 میں بھارت کی جانب سے دفعہ 370 اے اور 35 اے کی منسوخی کے بعد سے کشمیر میں جاری جبر پر روشنی ڈالی گئی اور خطے میں لوگوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بین الاقوامی مداخلت کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔
خط میں بھارتی حکومت پر زور دیا گیا ہے کہ وہ پرویز اور معراج کو فوری اور غیر مشروط طور پر رہا کرے اور ان کے خلاف تمام الزامات کو ختم کرے، انسانی حقوق کے محافظوں، صحافیوں، اختلاف رائے رکھنے والوں اور سیاسی قیدیوں پر جاری ظلم و ستم بند کرے، سول سوسائٹی کو آزادانہ طور پر کام کی اجازت دے ۔ بھارت پر اس بات کے لیے بھی زور دیا گیا کہ وہ انسانی حقوق کے محافظوںکے خلاف انسداد دہشت گردی کے قوانین کا استعمال بند کرے۔ خطہ میں کہا گیا کہ ایک ایسے وقت میں جب نئی دلی میں گروپ 20سربراہ اجلاس کا انعقاد ہونے جا رہا ہے ،فورم کے رکن ملکوں کے لیے یہ ضروری ہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیر میںانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں، سیاسی قیدیوں کے حوالے سے ایک اصولی موقف اختیار کریں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0