\
ہفتہ‬‮   22   ‬‮نومبر‬‮   2025
 
 

مسلم ، عیسائی جلا وطن اور مدرسوں کو تباہ کردینے سے ہندو توا کا آدھا کام ہو جائے گا، بی جے پی رہنما کی زہر فشانی

       
مناظر: 966 | 8 Sep 2023  

 

چندی گڑھ08 ستمبر (نیوز ڈیسک )بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) کے رہنما راجہ سنگھ نے ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے خلاف ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ مدرسوں کو تباہ کرنے سے ہندو توا کا آدھا کام ہوجائے گا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق راجہ سنگھ نے ریاست ہریانہ کے علاقے ہسار میں ایک ہندو انتہا پسند تنظیم کی تقریب سے اپنی تقریر کے دوران کہا کہ بھارت کو ہندو راشٹر بنانے کی راہ میں جو کوئی بھی رکاوٹ بنے گا میں اسکا سر قلم کردوں گا۔ انہوںنے یہ بھی کہا کہ بھارت ہندو راشٹر بنے گااور دنیا کی کوئی طاقت اسے ہندو راشٹر بننے سے روک نہیں سکتی۔
انہوںنے مزید کہا کہ مسلمانوں اور عیسائیوں کو بھارت سے نکال دیا جائے تو ہندو لڑکے فخر سے چلیں گے ۔ ہندو توا رہنما نے ریاست آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا شرما کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مدرسوں پر پابندی عائد کر کے ایک اچھا کام کیا ہے ۔