پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: ہائیکورٹ نے تین افراد کی غیر قانونی نظر بندی کالعدم قراردیدی

       
مناظر: 836 | 9 Sep 2023  

سرینگر 09 ستمبر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کی ہائیکورٹ نے تین افراد کی کالے قانون قانون پبلک سیفٹی ایکٹ (پی ایس اے ) کے تحت غیر قانونی نظر بندی کالعدم قرار دیدی ہے۔
جسٹس سنجے دھر کی یک رکنی بنچ نے بلال احمد ، یاور رشید گنائی اور بلال احمد بٹ کی پی ایس اے کے تحت نظر بندی کالعدم قرار دیتے ہوئے انتظامیہ کو انہیں فوری رہا کرنے کی ہدایت کی۔