سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج ایک بھارتی فوجی پر اسرار حالت میں مردہ پایا گیا۔
کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی ریاست بہار کا رہائشی فوجی اویناش کمار فوج کی الیکٹرانکس اور مکینیکل انجینئرز(ای ایم ای) انفنٹری ڈویژن کی یونت681 میں تعینات تھا۔
پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی ہیں.