سرینگر12 ستمبر (نیوزڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں سرینگر جموں ہائی وے پر سڑک کے ایک حادثے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔یہ حادثہ منگل کو ضلع رام بن کے علاقے بانیہال میں سرینگر جموں ہائی وے پر ایک ٹرک پر پہاڑی تودے گرنے سے کی وجہ سے پیش آیا۔ایک ٹریفک اہلکار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ وادی کشمیر کی طرف جانے والا ٹرک پرسلیاد شیربی بی کے قریب پہاڑی تودے گرے ۔ ٹرک تودوں کے ساتھ ایک کھائی میں جاگرا جس سے ٹرک پر سوار چاروں افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے بعد ہائی وے کوٹریفک کیلئے بند کردیاگیا تھا۔ تاہم انہوں نے مزید کہا کہ شاہراہ کی بحالی کا کام جاری ہے۔
رام بن : ٹرک پر پہاڑی تودے گرنے سے 4افرادہلاک
مناظر: 451 | 12 Sep 2023