پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

رات میں آزادی پسند کشمیریوں کی جاسوسی کیلئے بدنام زمانہ کنٹرول ویلج ڈیفنس گارڈزکو ایکٹو کر دیا گیا

       
مناظر: 977 | 12 Sep 2023  

 

جموں(نیوز ڈیسک )رات میں آزادی پسند کشمیریوں کی جاسوسی کیلئے بدنام زمانہ کنٹرول ویلج ڈیفنس گارڈزکو ایکٹو کر دیا گیا ۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیرکے جڑواں اضلاع راجوری اور پونچھ میں تحریک آزادی کی سرگرمیوں کو روکنے کے نام پر اضافی بھارتی فوجیوں کو تعینات کیا گیا ہے۔ بھارتی پولیس نے اپنے ایجنٹوں کو کنٹرول لائن کے قریب دیہاتوں میں پھیلا دیا ہے تاکہ ان علاقوں میں آزادی پسند کارکنوں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا سکیں۔بھارتی فورسز نے راجوری، پونچھ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اورتلاشی کی کارروائیوں میں بھی تیزی لائی ہے ۔راجوری اور پونچھ اضلاع کے پہاڑی علاقوں میں مسلسل نگرانی کے لیے ڈرونزکا استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ پولیس سے کہا گیا ہے کہ وہ کنٹرول لائن اور دیگر حساس علاقوں کے قریب رہنے والے لوگوں کے ساتھ واٹس ایپ گروپس بنائیں اور ان سے کہیں کہ اگر وہ آزادی پسند سرگرمیاں دیکھیں تو معلومات شیئر کریں۔ بھارتی فوج کے زیر کنٹرول ویلج ڈیفنس گارڈز (VDGs)کو بھی خاص طور پر رات کے اوقات میں مجاہدین کی نقل و حرکت کی نگرانی کا کام سونپا گیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0