اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سپیکر قومی راسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کے معاملے پر کہاہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ سب کو اکٹھے آنے کی ضرورت نہیں،استعفوں پرسپیکر کو مطمئن کرنا ہے تو ایک ایک کرکے آنا ہوتا ہے۔
نجی ٹی وی چینل” ہم نیوز “کے مطابق راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ میں گزشتہ روز لاڑکانہ میں تھا، عامر ڈوگر سے بات ہوئی تھی، عامر ڈوگر نے پوچھا کہ واپسی کب ہوگی،میں نے کہا آج شام واپسی ہوگی، خوش قسمتی سے میں گزشتہ رات کو ہی واپس آگیاتھا۔
سپیکر قومی اسمبلی نے کہاکہ عامر ڈوگر سے رابطہ کیا کہ پہنچ گیا ہوں کیا پلان ہے، انہوں نے کہا وفد ملناچاہتاہے،عامر ڈوگر کو کہا تھا کہ استعفوں کے بارے میں پالیسی واضح ہے،ہم آئین اور قواعد و ضوابط کے پابند ہیں،جو بھی آئینی معاملات ہیں انہیں اسی تناظر میں دیکھا جاتا ہے۔