جمعرات‬‮   3   جولائی   2025
 
 

نئی دلی کی عدالت نے شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا

       
مناظر: 639 | 12 Sep 2023  

 

نئی دلی12 ستمبر (نیوز ڈیسک ) نئی دلی کی ایک عدالت نے نظربند جواہرلال نہرو یونیورسٹی کے سابق سٹوڈنٹس لیڈراور مسلم سکالر شرجیل امام کی ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محضوظ کرلیا ہے ۔
شرجیل امام کوفروری 2020 میں متنازعہ شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف تقریر کرنے پرکالے قانون یو اے پی اے کے تحت حراست میں لیا گیاتھا۔ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج امیتابھ راوت نے شرجیل کی ضمانت کی درخواست پر دونوں اطراف کے وکلاء کے دلائل سنے کے بعد فیصلہ محفوظ کیاجو 25ستمبر کو سنایا جائے گا۔شرجیل امام 28 جنوری 2020سے حراست میں ہے اور انکے وکیل نے عدالت میں دلیل دی کہ ان کے موکل نے کالے قانون کے تحت مقرر کردہ زیادہ سے زیادہ سات سال کی سزا کا نصف جیل میں مکمل کر لیا ہے۔دلی پولیس نے انکی اس دلیل کی مخالفت کی ۔درخواست میں کہاگیا ہے کہ شرجیل امام نے تین سال اور چھ ماہ کا عرصہ عدالتی حراست میں گزاراہے اور اس طرح وہ قانون کے مطابق ضمانت کا حقدار ہیں۔درخواست میں مزیدکہا گیا ہے کہ شرجیل امام ہر قسم کی ضمانت فراہم کرنے اور رہائی کیلئے کسی بھی قسم کی شرائط پر عمل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0