جمعہ‬‮   29   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

گروپ 20کے رہنماء تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں، مشعل ملک

       
مناظر: 628 | 12 Sep 2023  

اسلام آباد 12 ستمبر (نیوز ڈیسک ) انسانی حقوق اور خواتین کو بااختیار بنانے کے بارے میں وزیراعظم کی معاون خصوصی مشعل حسین ملک نے حال ہی میں نئی دلی میں گروپ 20کے سربراہ اجلاس میں شرکت کرنے والے عالمی رہنمائوں سے اپیل کی ہے کہ وہ دیرینہ تنازعہ کشمیر کے پائیدار حل میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔
مشعل ملک نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حق خودارادیت کی جدوجہد میں کشمیریوں کے شانہ بشانہ ہیں اور تمام بین الاقوامی فورموں پر تنازعہ کشمیر کو اجاگر کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو صرف اپنے پیدائشی حق خودارادیت کا مطالبہ کرنے پر کئی دہائیوں سے ماورائے عدالت قتل، ظلم و تشدد اورجبری گرفتاریوں کا سامنا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0