بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

ملک سے غداری کی ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے قبول کروں گا: شاہ محمود

       
مناظر: 581 | 13 Sep 2023  

 

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہےکہ اگر ملک سے غداری کی ہے تو پھانسی پر لٹکا دیا جائے قبول کروں گا۔
اسلام آباد کی خصوصی عدالت میں سائفر کیس کی سماعت کے سلسلے میں شاہ محمود کو پیش کیا گیا جس دوران میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ملک عزیز ہے اور مجھے یقین ہے میں نے کبھی ملک سے غداری نہیں کی۔
انہوں نے کہا کہ موت برحق ہے، جہاں قید ہوں چند قدم دور پھانسی گھاٹ ہے، اعتماد سے کہتا ہوں ملک کا وفادار ہوں، اگر ملک سے غداری کی ہے تو پھانسی گھاٹ پر لٹکا دیا جائے قبول کروں گا۔
شاہ محمود کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین ایک ہی تھے اور ہیں، کوئی ابہام نہیں، میں نے پاکستان کے مفادات کو اولیت دی، ملک معاشی اور آئینی بحران کا شکار ہے جس کا حل شفاف انتخابات ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ذاتی انا سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا، ملک مشکل میں ہے، اپنے رویوں پر سب کو نظرثانی کرنی ہوگی۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0