پیر‬‮   15   ستمبر‬‮   2025
 
 

مقبوضہ کشمیر : حملے میں قابض بھارتی فوج کا کرنل، میجر اور پولیس ڈی ایس پی ہلاک

       
مناظر: 345 | 14 Sep 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں آج ایک حملے میں بھارتی فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہلاک ہو گئے ہیں۔
بھارتی حکام نے میڈیا کو بتایا ہے کہ ضلع کے علاقے کوکرناگ میں بھارتی فوج اور پولیس کی مشترکہ ٹیم پر حملے میں فوج کا ایک کرنل، ایک میجر اور ایک ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس ہلاک ہو گئے ہیں ۔پولیس حکام کے مطابق حملہ بدھ کی صبح اس وقت کیاگیا بھارتی فورسز اہلکار گڈول، کوکرناگ کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی مشترکہ کارروائی کررہے تھے ۔