اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

افغانستان میں زندہ بچ جانے والے آخری روسی فوجی عبداللہ خاکیموف انتقال کر گئے

       
مناظر: 754 | 28 Dec 2022  

 

کابل (نیوز ڈیسک )افغانستان میں زندہ بچ جانے والے آخری روسی فوجی عبداللہ خاکیموف انتقال کر گئے، عبداللہ خاکیموف، افغانستان میں زندہ بچ جانے والے آخری روسی فوجی تھے جنہوں نے افغانوں کے ہاتھوں روسیوں کی شکست کے بعد اسلام قبول کیا، افغانستان ہی میں قیام پذیر رہے اور کل ہرات میں انتقال کر گئے۔امارت اسلامیہ افغانستان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ایک ٹویٹ میں ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے عبداللہ کے لیے جنت الفردوس کی دعا کی ہے۔عبداللہ کا انتقال منگل کے روز27 دسمبر کو ہوا جو افغانستان میں سوویت افواج کی آمد کا دن ہے۔عبداللہ نے کہا کہ جب میں افغانوں کی مہربانی دیکھتا ہوں تو مجھے ان کے ساتھ لڑی جانے والی جنگ پر افسوس ہوتا ہے۔واضح رہے کہ سابق سوویت فوج نے 43 سال قبل 27دسمبر کو افغانستان پر حملہ کیا تھا جسے شکست ہوئی تھی اور ان کے مٹھی بھر فوجی افغانستان میں رہ گئے تھے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0