\
ہفتہ‬‮   31   جنوری‬‮   2026
 
 

مستونگ میں سڑک کنارے دھماکہ!جے یو آئی رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ زخمی

       
مناظر: 245 | 14 Sep 2023  

 

کوئٹہ(نیوز ڈیسک ) جے یو آئی رہنما اور ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ سڑک کنارے دھماکے میں زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مستونگ کے قریب سڑک کنارے دھماکے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنما اور پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللہ زخمی ہو گئے ہیں۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت حافظ حمد اللہ منگوچر جا رہے تھے، دھماکے میں حافظ حمداللہ کا ساتھی اور گن مین بھی زخمی ہو گیا ہے۔ تینوں زخمیوں کو میر غوث بخش رئیسانی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔