بدھ‬‮   30   اکتوبر‬‮   2024
 
 

بارہمولہ: بھارتی فوجیوں نے3 کشمیری نوجوان شہید کر دیے

       
مناظر: 644 | 16 Sep 2023  

سرینگر16 ستمبر (نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیرقبضہ جموں وکشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں3 کشمیری نوجوان شہید کردیے
فوجیوں اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے اوڑی میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا۔
آخری اطلاعات تک آپریشن جاری تھا۔
دریں اثنا قابض بھارتی فورسز کی طرف سے اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، راجوری اور پونچھ اضلاع کے مختلف علاقوں میں بھی محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیاں جاری ہیں

ادھر بھارتی پولیس نے بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی ایک عدالت میں تین کشمیریوں کے خلاف تحریک آزادی سے وابستگی کے الزام میں درج جھوٹے مقدمات میں چالان پیش کر دیا ہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ جن تین افراد کے خلاف چالان پیش کیا گیا ہے ان میں جمشید احمد ماگرے اور حنان بن یعقوب نامی دو نوجوان کو بھارتی فوجیوں نے گزشتہ برس 5اکتوبر کو شوپیاں کے علاقے Drach میں شہید کر دیا تھا۔ تیسرا نوجوان اشفاق احمد وانی اس وقت سب جیل پلوامہ میں غیر قانونی طور پر نظر بند ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0