پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

پاکستان مسئلہ کشمیر کو عالمی فورموں پر اٹھاتا رہے گا، وزیر اعظم کاکڑ

       
مناظر: 523 | 16 Sep 2023  

اسلام آباد 16 ستمبر (نیوز ڈیسک ) پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود سب سے پرانے تنازے ”تنازعہ کشمیر“ کو تمام عالمی اور علاقائی فورموں پر اٹھاتا رہے گا ۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق نگراں وزیراعظم نے وائس آف امریکہ (اردو) کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تنازعہ کشمیر کا مستقل اور باقاعدگی سے دفاع اور وکالت کرتا رہا ہے اور وہ اس مسئلے کے حل تک ایسا کرتا رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، پورے علاقے کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا گیا ہے اور کشمیریوں کی آواز طاقت کے بل پر دبا دی گئی ہے۔
زیراعظم انوار الحق کاکڑ 18 سے 23 ستمبر تک نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0