پشاور (نیوز ڈیسک ) پشاور میں 9 مئی واقعات میں ملوث مشہور ٹک ٹاکر عمران خان عرف چیتا کو گرفتار کرلیا گیا۔ 9 مئی کے توڑ پھوڑ مقدمات میں نامزد پشاور کا مشہور ٹک ٹاکر عمران خان عرف چیتا کو پولیس نے گرفتار کرکے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کر دیا۔ ملزم پر 9 مئی کو احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ کا الزام ہے۔ تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے غلیل کے ذریعے پولیس اور سرکاری عمارتوں پر پتھراؤ کیا جس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف تھانہ خان رازق شہید میں مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے ٹک ٹاکر کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔