اتوار‬‮   24   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر:مودی حکومت نے پٹن میں مذہبی تقریب روکنے کے لئے سخت پابندیاں عائد کر دیں

       
مناظر: 844 | 28 Dec 2022  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میںبی جے پی حکومت نے ضلع باہمولہ میں سخت پابندیاں عائد کر کے لوگوں کوایک مذہبی تقریب میں شرکت سے روک دیا ہے۔
مذہبی تقریب کا اہتمام کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما مسرور عباس انصاری نے امام بارگاہ گنڈ خواجہ قاسم پٹن میں کیا تھا۔مودی حکومت نے اپنے ایک آلہ کار اور پیپلز کانفرنس کے رہنماعمران افتخار انصاری کے اعتراض پرایک حکمنامہ جاری کیا اور مذہبی پروگرام میں شرکت کرنے سے لوگوں کو روک دیا۔قابض حکام نے 27سے29دسمبر تک پٹن کے مختلف علاقوں میں سخت پابندیاں عائد کردیں اورلوگوں کے اجتماع کو غیرقانونی قراردیا۔یہ اقدام آزادی پسند رہنما مسرور عباس انصاری کے اثر و رسوخ کو کم کرنے اور عمران افتخار انصاری کی مدد کرنے کے لیے کیاگیاہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اگست 2019 کے بعد قابض حکام مقبوضہ علاقے میں آزادی پسند قیادت کے خلاف ایک متوازی اور مخالف قیادت کھڑا کرنا چاہتے ہیں اوریہ حکمنامہ بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0