بدھ‬‮   20   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

خیبر ، لوڈر رکشے کے ذریعے خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، دہشت گرد گرفتار

       
مناظر: 227 | 20 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) ضلع خیبر میں بارود سے بھرے لوڈر رکشے کو قبضے میں لیکر خودکش حملے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سلیم عباس کے مطابق تھانہ باڑہ کے نالہ چیک پوسٹ پر پولیس نے ایک لوڈر رکشے کو روکا جس سے بھاری مقدار میں بارودی برآمد کرکے خودکش حملہ آور رکشہ ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا۔
ڈی پی او نے بتایا کہ دہشتگرد نے بارودی مواد کو گھاس کے نیچے چھپائے رکھا تھا جسے خودکش حملے کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کا تعلق تحصیل باڑہ سے ہے، حملہ آور، لوڈر رکشے اور بارودی مواد کو فرنٹیئر کور حکام کے حوالے کر کے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0