پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

بھارت تنازعہ کشمیر کے حل کیلئے پاکستان کے ساتھ بامعنی مذاکرات کرے، مسعود خان

       
مناظر: 958 | 20 Sep 2023  

 

نیویارک 20 ستمبر (نیوز ڈیسک ) امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے بھارت پر زور دیا کہ وہ کشمیرکے بنیادی تنازعے سمیت تمام دوطرفہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کرے۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مسعود خان نے ان خیالات کا اظہار نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پی ٹی وی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں کیا۔مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے بھارت پر زور دیا کہ وہ تمام دوطرفہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے پاکستان کے ساتھ بامعنی اورنتیجہ خیز مذاکرات کرے۔مسعود خان نے کہا کہ کشمیری اپنے ناقابل تنسیخ حق خود ارادیت کے حصول کے لیے گزشتہ سات دہائیوں سے اپنی آواز بلند کر رہے ہیں اور جائز جدوجہد کر رہے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0