منگل‬‮   22   اکتوبر‬‮   2024
 
 

پی ٹی آئی کا جنوری میں الیکشن کرانے کا اعلان عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

       
مناظر: 345 | 22 Sep 2023  

 

اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف نے جنوری میں انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ جمعرات کو الیکشن کمیشن نے جنوری 2024 کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کروانے کا اعلان کیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ حلقہ بندیوں کے کام کا جائزہ لیکر فیصلہ کیا کہ حلقہ بندیوں کی ابتدائی فہرست 27 ستمبر کو شائع کر دی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حلقہ بندیوں پر اعتراضات اور تجاویزکی سماعت کے بعد 30 نومبرکو حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔ اعلامیے کے مطابق حتمی فہرست کے 54 دن بعد جنوری کے آخری ہفتے میں عام انتخابات کرائے جائیں گے، حتمی فہرست کے بعد 54 دن کا الیکشن پروگرام ہوگا۔
تاہم پاکستان تحریک انصاف نے جنوری میں انتخابات کرانے کا الیکشن کمیشن کا اعلامیہ عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن نیاز اللہ نیازی کا کہنا ہے کہ آئین 90 دن میں انتخابات کا کہتا ہے،اس سے آگے جانا غیر آئینی ہے۔ انہوں نےکہا کہ الیکشن کمیشن جیسے کام کر رہا ہے یہ آئینی ادارہ نہیں لگتا، صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ دینے کا اختیار ہے۔ خیال رہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے نگران حکومت اور الیکشن کمیشن سے ملک میں جلد صاف شفاف عام انتخابات کروانے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0