پیر‬‮   18   ‬‮نومبر‬‮   2024
 
 

مقبوضہ جموں وکشمیر: مفتی اعظم کیطرف سے میر واعظ کی رہائی کا خیر مقدم

       
مناظر: 511 | 22 Sep 2023  

 

سرینگر(نیوز ڈیسک ) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر کے مفتی اعظم مفتی ناصر الاسلام نے میر واعظ عمر فاروق کی گھر میں نظربندی سے رہائی کا خیرمقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دیگر سیاسی نظربندوں کو بھی جلد رہا کیا جائے گا۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مفتی ناصر الاسلام نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کی رہائی اور انہیں تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت دینا ایک خوش آئنداقدام ہے۔
انہوںنے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وقتاً فوقتاً سلاخوں کے پیچھے ڈالے گئے دیگر تمام سیاسی قیدیوں کو بھی جلدرہا کیا جائے گا۔مفتی اعظم نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کو بلا روک ٹوک نقل و حرکت کی اجازت دے اور جن لوگوں کے پاسپورٹ ضبط کیے گئے ہیں یا جن کے پاسپورٹوں کی تجدید نہیں کی جارہی ہے انہیں پاسپورٹ جاری کرکے انکی مشکلات دورکی جائیں۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0