ہفتہ‬‮   21   ستمبر‬‮   2024
 
 

نجر قتل کیس میں بھارتی ایجنسی کے ملوث ہونے کی سگنل انٹیلی جنس بھی موجود ہے: کینیڈا

       
مناظر: 897 | 22 Sep 2023  

 

ٹورنٹو (نیوز ڈیسک ) کینیڈا کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارتی ایجنٹس کے ملوث ہونے کی نہ صرف انسانی بلکہ سگنل انٹیلی جنس بھی موجود ہے۔ کینیڈین حکومتی ذرائع کے حوالے میڈیا کے دعویٰ کے مطابق کئی ماہ سے جاری تحقیقات میں یہ شواہد جمع کیے گئے تھے۔ کینیڈین میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ قتل سے متعلق جو بات چیت نوٹ کی گئی اس میں بھارتی افسربھی ملوث تھے اوران میں ایسے بھارتی سفارت کار بھی شامل تھے جو کینیڈا میں موجود تھے۔ میڈیا کے مطابق یہ معلومات نہ صرف کینیڈا نے جمع کی تھی بلکہ فائیو آئیز انٹیلی جنس الائنس کے ایک رکن نے بھی فراہم کی تھیں۔ کینیڈین میڈیا کے مطابق ان شواہد کو لے کر کینیڈین حکام کئی بار بھارت گئے اور تعاون مانگا تھا۔ میڈیا کا دعویٰ ہے کہ کینیڈا کے نیشنل سکیورٹی اور انٹیلی جنس ایڈوائزر جوڈی تھامس اگست میں چار روز تک بھارت میں تھے اور اس کے بعد بھی 5 روز کیلئے بھارت کو دورہ کیا تھا۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی انسانیت دشمنی کی تفصیل
From Jan 1989 till 29 Feb 2024
Total Killings 96,290
Custodial killings 7,327
Civilian arrested 169,429
Structures Arsoned/Destroyed 110,510
Women Widowed 22,973
Children Orphaned 1,07,955
Women gang-raped / Molested 11,263

Feb 2024
Total Killings 0
Custodial killings 0
Civilian arrested 317
Structures Arsoned/Destroyed 0
Women Widowed 0
Children Orphaned 0
Women gang-raped / Molested 0